صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1085. فصل في قيام الليل - ذكر ما يقول المرء إذا تعار من الليل يريد التهجد
قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی جب رات کو تہجد کے ارادے سے اٹھے تو کیا کہے
حدیث نمبر: 2594
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَال: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ كَعْبٍ الأَسْلَمِيُّ ، قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ، وَكَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ، يَقُولُ: " سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ" الْهَوِيَّ، ثُمَّ يَقُولُ:" سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ" الْهَوِيَّ .
سیدنا ربیع بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک مرتبہ رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، میں آپ کے وضو اور قضائے حاجت کے لیے پانی لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ رات کے وقت نوافل ادا کرتے ہوئے یہ پڑھتے رہے۔ ”پاک ہے میرا پروردگار اور حمد اس کے لیے مخصوص ہے پاک ہے میرا پروردگار حمد اسی کے لیے مخصوص ہے۔“ آپ خاصی دیر یہ پڑھتے رہے، پھر آپ یہ پڑھتے رہے۔ ”پاک ہے تمام جہانوں کا پروردگار اور پاک ہے تمام جہانوں کا پروردگار“ آپ خاصی دیر یہ پڑھتے رہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2594]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2585»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1193)، «المشكاة» (1218). * [الْهَوِيَّ] قال الشيخ: في مطبوعة دار الكتب العلمية: «القوي»!!
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري