سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب فِي الرَّجُلِ يَبُولُ بِاللَّيْلِ فِي الإِنَاءِ ثُمَّ يَضَعُهُ عِنْدَهُ
باب: رات کو برتن میں پیشاب کر کے اسے اپنے پاس رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 24
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ حُكَيْمَةَ بِنْتِ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، عَنْ أُمِّهَا، أَنَّهَا قَالَتْ:" كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدَحٌ مِنْ عِيدَانٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ يَبُولُ فِيهِ بِاللَّيْلِ".
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آپ کے تخت کے نیچے لکڑی کا ایک پیالہ (رہتا) تھا، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو پیشاب کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 24]
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لکڑی کا ایک پیالہ تھا، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چارپائی کے نیچے رکھا ہوتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اس میں پیشاب کر لیا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 24]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الطھارة 28 (32)، (تحفة الأشراف: 15782) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (362)
ابن جريج صرح بالسماع عند النسائي (32) وحكيمة وثقھا الجمهور
مشكوة المصابيح (362)
ابن جريج صرح بالسماع عند النسائي (32) وحكيمة وثقھا الجمهور