سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب فِي الْبَوْلِ فِي الْمُسْتَحَمِّ
باب: غسل خانہ (حمام) میں پیشاب کرنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 27
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ، وَقَالَ الْحَسَنُ،عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي مُسْتَحَمِّهِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ"، قَالَ أَحْمَدُ: ثُمَّ يَتَوَضَّأُ فِيهِ، فَإِنَّ عَامَّةَ الْوَسْوَاسِ مِنْهُ.
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز ایسا نہ کرے کہ اپنے غسل خانے (حمام) میں پیشاب کرے پھر اسی میں نہائے“۔ احمد کی روایت میں ہے: پھر اسی میں وضو کرے، کیونکہ اکثر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 27]
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص غسل خانے میں ہرگز پیشاب نہ کرے کہ بعد میں وہ وہیں نہائے گا۔“ احمد رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں: ”پھر وہ وہیں وضو کرے گا، کیونکہ اکثر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 27]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطھارة 17 (21)، سنن النسائی/الطھارة 32 (36)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 12 (304)، (تحفة الأشراف: 9648)، وقد أخرجہ:حم (5/56) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (21)،نسائي (36)،ابن ماجه (304)
الحسن البصري عنعن (تقدم: 17)
والحديث الآتي (الأصل: 28 وسنده صحيح) يغني عنه
ولبعض الحديث شاهد صحيح موقوف عند البيهقي (1/ 98)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 14
إسناده ضعيف
ترمذي (21)،نسائي (36)،ابن ماجه (304)
الحسن البصري عنعن (تقدم: 17)
والحديث الآتي (الأصل: 28 وسنده صحيح) يغني عنه
ولبعض الحديث شاهد صحيح موقوف عند البيهقي (1/ 98)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 14
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْتَشِطَ أَحَدُنَا كُلَّ يَوْمٍ أَوْ يَبُولَ فِي مُغْتَسَلِهِ".
حمید بن عبدالرحمٰن حمیری کہتے ہیں کہ میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں اسی طرح رہا جیسے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے، اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے کہ ہم میں سے کوئی ہر روز کنگھی کرے یا غسل خانہ میں پیشاب کرے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 28]
حمید حمیری، عبدالرحمن کے صاحبزادے کہتے ہیں کہ میں ایک صاحب سے ملا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یافتہ تھے جیسے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے تھے، انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”ہمارا کوئی شخص ہر روز کنگھی کرے یا اپنے غسل خانے میں پیشاب کرے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 28]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الطھارة 147 (239)، (تحفة الأشراف: 15554)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/110، 111، 5/369) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (472)
وانظر الحديث الآتي (81)
مشكوة المصابيح (472)
وانظر الحديث الآتي (81)