صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
265. فصل في زيارة القبور - ذكر الإباحة للرجل زيارة القبور والأموات
قبروں کی زیارت کے بیان میں فصل - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ مرد قبروں اور مردوں کی زیارت کرے
حدیث نمبر: 3168
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْقَطَّانِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلاثٍ: عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَعَنْ لُحُومِ الأَضَاحِي أَنْ تُمْسِكُوهَا فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، وَعَنِ الظُّرُوفِ إِلا مَا كَانَ فِي سِقَاءٍ، وَقَدْ رُخِّصَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي زِيَارَةِ قَبْرِ أُمِّهِ، وَإِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَنْ تُمْسِكُوا لُحُومَ الأَضَاحِي فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، لِيُوَسِّعَ ذُو السَّعَةِ مِنْكُمْ عَلَى مَنْ لَمْ يُضَحِّ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ إِلا مَا كَانَ مِنْ سِقَاءٍ، فَلا يُحِلُّ ظَرْفٌ شَيْئًا وَلا يُحَرِّمُهُ" .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا: قبروں کی زیارت کرنے سے، قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ استعمال کرنے سے اور کچھ مخصوص قسم کے برتنوں سے، ماسوائے اس کے جو پینے کے لیے ہو، اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی والدہ کی قبر کی زیارت کی اجازت دے دی گئی ہے، میں نے تمہیں اس بات سے منع کیا تھا کہ تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت نہیں رکھنا، اس کی وجہ یہ تھی کہ تم میں سے جو شخص گنجائش والا ہے وہ اس شخص کو بھی گوشت دے جس نے قربانی نہیں کی ہے اور میں نے تمہیں مخصوص قسم کے برتنوں سے منع کیا تھا ماسوائے اس کے جو پینے کے لیے ہوں، تو برتن کسی بھی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 977، 1977، 1999، وابن الجارود فى "المنتقى"، 930، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3168، 5390، 5391، 5400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1393، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3235، 3698، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1054، 1510، 1869، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7292، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4677، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23424» «رقم طبعة با وزير 3158»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحكام الجنائز» (ص 228): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي