🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

266. فصل في زيارة القبور - ذكر الأمر بزيارة القبور إذ زيارتها تذكر الموت
قبروں کی زیارت کے بیان میں فصل - اس حکم کا ذکر کہ قبروں کی زیارت کی جائے کیونکہ یہ موت کی یاد دلاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3169
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: زَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَ أُمِّهِ، فَبَكَى وَأَبْكَى مَنْ حَوْلَهُ، ثُمَّ قَالَ: " اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي أَنْ أَزُورَ قَبْرَهَا فَأَذِنَ لِي، فَاسْتَأْذَنَتْهُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَهَا، فَلَمْ يَأْذَنْ لِي، فَزُورُوَا الْقُبُورَ فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْمَوْتَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رو پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی رلا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے اجازت مانگی کہ میں ان کی قبر کی زیارت کروں، تو اس نے مجھے اجازت دے دی، میں نے اس سے اجازت مانگی کہ میں ان کے لیے دعائے مغفرت کروں، تو اس نے مجھے اجازت نہیں دی، تم لوگ قبروں کی زیارت کرو، کیونکہ یہ تمہیں موت کی یاد دلائیں گی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3169]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 976، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3169، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1394، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2033، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3234، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1569، 1572، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7257، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9819» «رقم طبعة با وزير 3159»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحكام الجنائز» (ص 238): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں