صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
60. باب فرض الزكاة - ذكر الزجر عن أن يكون المرء مصدقا للأمراء
زکاۃ کے فرض ہونے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی امراء کے لیے زکوٰۃ جمع کرنے والا بنے
حدیث نمبر: 3270
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي يَحِيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ مُصَدِّقًا، وَقَالَ: " إِيَّاكَ يَا سَعْدُ أَنْ تَجِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ لَهُ رُغَاءٌ"، فَقَالَ: لا أَجِدُهُ وَلا أَجِيءُ بِهِ، فَأَعْفَاهُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سعد! اس چیز سے بچنے کی کوشش کرنا کہ تم قیامت کے دن ایسا اونٹ ساتھ لے کر آؤ جو آواز نکال رہا ہو۔“ انہوں نے عرض کی: نہ تو میں اسے پاتا ہوں اور نہ ہی میں اسے لے کر آؤں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ذمہ داری نہیں دی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3270]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3270، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1455، والبزار فى (مسنده) برقم: 5856، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 2100» «رقم طبعة با وزير 3259»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الموارد» (669/ 804)، «الصحيحة» (2542).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين