صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
14. باب فضل الصوم - ذكر استغفار الملائكة للصائم إذا أكل عنده حتى يفرغوا
روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ فرشتے صائم کے لیے استغفار کرتے ہیں جب وہ اس کے ہاں کھانا کھاتا ہے یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائیں
حدیث نمبر: 3430
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَوْلاةً لَنَا يُقَالُ لَهَا: لَيْلَى ، تُحَدِّثُ، عَنْ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَدَعَتْ لَهُ بِطَعَامٍ، فَقَالَ:" تَعَالَيْ فَكُلِي"، فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ، فَقَالَ:" إِنَّ الصَّائِمَ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلائِكَةُ" .
حبیب بن زید انصاری بیان کرتے ہیں: ہم نے اپنی ایک کنیز لیلیٰ کو سیدہ ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہوئے سنا کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانے کی دعوت کی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بھی آگے آؤ اور کھاؤ۔“ انہوں نے عرض کی: ”میں روزہ دار ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار شخص کے پاس جب تک کھانا کھایا جاتا ہے، فرشتے اس روزہ دار کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3430]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2138، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3430، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3254، والترمذي فى (جامعه) برقم: 784، 785، 786، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1779، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1748، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8605، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27701» «رقم طبعة با وزير 3421»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (1332).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null