🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. باب فضل رمضان - ذكر البيان بأن الله جل وعلا إنما يصفد الشياطين في شهر رمضان مردتهم دون غيرهم
رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ جل وعلا رمضان کے مہینے میں صرف سرکش شیاطین کو جکڑتا ہے، نہ کہ سب کو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3435
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، صُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ مَرَدَةُ الْجِنِّ، وَغُلِّقَتْ أَبُوَابُ النَّارِ، فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ، وَفُتِحَتْ أَبُوَابُ الْجَنَّةِ، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ، وَمُنَادٍ يُنَادِي: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبَلْ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ، وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب رمضان کے مہینے کی پہلی رات آتی ہے، تو شیاطین یعنی سرکش جنوں کو قید کر دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے، ان میں سے کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا، جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے، ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: اے بھلائی کے خواہش مند! آگے آؤ، اے برائی کے خواہش مند! بچنے کی کوشش کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ جہنم سے آزاد کیے جاتے ہیں اور ایسا ہر رات میں ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3435]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1898، 1899، 3277، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1079، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1882، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3434، 3435، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1537، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2096، والترمذي فى (جامعه) برقم: 682، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1816، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1642، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8002، 8592، 8593، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7269» «رقم طبعة با وزير 3426»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 68)، «المشكاة» (1960 - 1961).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں