صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
18. باب فضل رمضان - ذكر فتح أبواب الجنان وغلق أبواب النيران وتصفيد الشياطين في شهر رمضان
رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ رمضان کے مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3434
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ رَمَضَانُ، فُتِحَتْ لَهُ أَبُوَابُ الْجَنَّةِ، وَغُلِّقَتْ أَبُوَابُ جَهَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَنَسُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ هَذَا وَالِدُ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَاسْمُ أَبِي أَنَسٍ: مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، وَهُوَ مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ غَيْمَانَ بْنِ خُثَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، مِنْ ذِي أَصْبَحَ مِنْ أَقِيَالِ الِيَمَنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے، تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): انس بن ابوانس نامی راوی امام مالک بن انس کے والد ہیں۔ ابوانس نامی راوی کا نام مالک بن ابوعامر ہے۔ یہ اہل مدینہ کے ثقہ راویوں میں سے ایک ہیں، اور ان کا نسب یہ ہے مالک بن ابوعامر بن عمرو بن حارث بن غیمان بن خثیل بن عمرو بن دواصبحہ ان کا تعلق اہل یمن سے ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3434]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3425»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1307).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح