صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. باب رؤية الهلال - ذكر البيان بأن المرء عليه إحصاء شعبان ثلاثين يوما ثم الصوم لرمضان بعده
چاند دیکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ شعبان کے تیس دن گنے پھر رمضان کا روزہ رکھے
حدیث نمبر: 3444
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَفَّظُ مِنْ هِلالِ شَعْبَانَ مَا لا يَتَحَفَّظُ مِنْ غَيْرِهِ، ثُمَّ يَصُومُ لِرُؤِيَةِ رَمَضَانَ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْهِ، عَدَّ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ صَامَ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کا پہلی کا چاند دیکھنے کا جتنا اہتمام کرتے تھے اتنا اہتمام کسی اور چیز کا نہیں کرتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کا پہلی کا چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرتے تھے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بادل چھائے ہوئے ہوتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے تیس (30) دن کی گنتی پوری کرتے تھے پھر روزے رکھنا شروع کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3444]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3435»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2014)، «الإرواء» (3/ 7 - 8)، «المشكاة» (1980).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم