🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

91. باب الإفطار وتعجيله - ذكر الوقت الذي يحل فيه الإفطار للصوام
افطار کرنے اور جلدی افطار کرنے کا بیان - اس وقت کا ذکر جب صائموں کے لیے افطار جائز ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3512
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفِي ، يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، فَنَزَلَ فَجَدَحَ، فَشَرِبَ، فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، وَأَدْبَرَ النَّهَارُ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" ، اجْدَحْ: خَوِّضِ السَّوِيقَ، قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب سے فرمایا: اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی سورج (غروب نہیں ہوا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔ وہ صاحب نیچے اترے اور انہوں نے ستو گھول دیے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پی لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم رات کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے آئی ہے اور دن کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے چلا گیا ہے، تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔ اس روایت کے متن میں شامل ہونے والے لفظ «اجْدَحْ» سے مراد ستوؤں کو بھگونا ہے۔ یہ بات امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1941، 1955، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1101، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3511، 3512، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3297، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2352، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8102، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19705، والحميدي فى (مسنده) برقم: 731» «رقم طبعة با وزير 3503»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں