🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

90. باب الإفطار وتعجيله - ذكر الإباحة للمرء التكلف لإفطاره إذا كان صائما
افطار کرنے اور جلدی افطار کرنے کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی اگر روزہ دار ہو تو اپنے افطار کے لیے تکلیف اٹھائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3511
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفِي ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ وَهُوَ صَائِمٌ إِذْ قَالَ لِبَعْضِ أَصْحَابِهِ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْسَيْتَ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي"، قَالَ: فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" ، يَعْنِي مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے کسی سے فرمایا: تم سواری سے نیچے اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی آپ شام ہو لینے دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ صاحب اترے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ستو گھول دیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم رات کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے آ جائے، تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ مشرق کی طرف سے آئے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3511]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1941، 1955، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1101، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3511، 3512، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3297، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2352، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8102، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19705، والحميدي فى (مسنده) برقم: 731» «رقم طبعة با وزير 3502»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2037): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں