🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

214. باب صوم التطوع - ذكر استحباب صوم يوم الاثنين لأن فيه ولد رسول الله صلى الله عليه وسلم وفيه أنزل عليه ابتداء الوحي
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا استحباب کہ پیر کے دن روزہ رکھا جائے کیونکہ اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے اور اسی دن ان پر وحی کا آغاز ہوا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3642
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا صَامَ وَلا أَفْطَرَ" أَوْ قَالَ:" لا أَفْطَرَ وَلا صَامَ" فَقَامَ غَيْرُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ الدَّهْرِ"، قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ يَوْمَ الاثْنَيْنِ؟ قَالَ:" ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَ عَلَيَّ"، قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ" .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمیشہ روزہ رکھنے (یعنی روزانہ نفلی روزہ رکھنے) کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی روزہ چھوڑا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) نہ اس نے روزہ چھوڑا اور نہ اس نے روزہ رکھا پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو ہر مہینے میں تین روزے رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہمیشہ (یعنی پورا مہینہ) نفلی روزہ رکھنے کے مترادف ہے۔ اس شخص نے عرض کی: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو پیر کے دن روزہ رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ دن ہے، جس میں میری پیدائش ہوئی تھی اور اسی دن میں مجھ پر (قرآن یا وحی) نازل کیا گیا اس شخص نے عرض کی: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو ایک روزہ رکھتا ہے اور ایک دن روزہ نہیں رکھتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے بھائی سیدنا داؤد علیہ السلام کا روزہ رکھنے کا طریقہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3634»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2097): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں