🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

171. باب رمي جمرة العقبة - ذكر عدد الحصيات التي يرميها المرء عند جمرة العقبة
جمرة عقبہ کو کنکریاں مارنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جمرہ عقبہ پر آدمی کتنی کنکریاں پھینکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3873
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ يُوسُفَ، قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ" أَلِّفُوَا الْقُرْآنَ كَمَا أَلَّفَهُ جِبْرَائِيلُ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ، السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا النِّسَاءُ"، قَالَ الأَعْمَشُ: فَلَقِيتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَسَبَّهُ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ حِينَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ، فَرَمَاهَا مِنْ بَطْنِ الْوَادِي بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ النَّاسَ يَرْمُونَهَا مِنْ فَوْقِهَا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ:" هَذَا وَالَّذِي لا إِلَهَ غَيْرُهُ مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ" .
اعمش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حجاج بن یوسف کو منبر پر یہ بات کہتے ہوئے سنا: تم قرآن کو اسی طرح پڑھو جس طرح سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اسے پڑھا تھا (یعنی یہ کہو) وہ سورۃ جس میں گائے کا ذکر ہے، وہ سورۃ جس میں آل عمران کا ذکر ہے، وہ سورۃ جس میں خواتین کا ذکر ہے۔ اعمش رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر میری ملاقات ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے ہوئی، میں نے انہیں اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے حجاج کو برا کہا؛ پھر ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے بتایا: عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اس وقت جب انہوں نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماری تھیں۔ وہ وادی کے نشیبی حصے میں کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے وادی کے نشیبی حصے سے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ہمراہ تکبیر کہی۔ میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ تو وادی کے اوپر والے حصے سے انہیں کنکریاں مارتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یہ اس ہستی صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جن پر ﴿سورة البقرة﴾ نازل ہوئی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1675، 1683، 1747، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 522، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2806، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3870، 3873، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1974، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3030، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3618» «رقم طبعة با وزير 3862»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق دون قصة الحجاج - انظر (3859). تنبيه!! رقم (3859) = (3870) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں