🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

306. باب الهدي - ذكر الإباحة لسائق البدن إلى البيت العتيق أن يركبها إن شاء
ہدی (قربانی) کا بیان - اس بات کی اجازت کہ بیت عتیق کی طرف بدنہ لے جانے والا اگر چاہے تو اس پر سوار ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4016
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بِطَرَسُوسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يَسُوقُ بَدَنَةً، قَالَ: " ارْكَبْهَا"، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ارْكَبْهَا"، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ارْكَبْهَا"، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ:" ارْكَبْهَا وَيْلَكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کے جانور کو ساتھ لے کر جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ قربانی کا جانور ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ قربانی کا جانور ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ تیسری یا چوتھی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 4016]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1689، 1706، 2755، 6160، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1322، وابن الجارود فى "المنتقى"، 470، 471، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4014، 4016، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2798، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1760، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3103، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10314، 10315، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7467» «رقم طبعة با وزير 4005»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر (4003). تنبيه!! رقم (4003) = (4014) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں