🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

86. - باب حرمة المناكحة - ذكر البيان بأن هذا الزجر زجر حتم لا زجر ندب
نکاح کی حرمت کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ زجر حتمی ہے، نہ کہ استحبابی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4121
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رِفَاعَةَ بْنَ سَمَوْءَلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَمِيمَةَ بِنْتَ وَهْبٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثًا، فَنَكَحَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَمَسَّهَا، فَفَارَقَهَا، فَأَرَادَ رِفَاعَةُ أَنْ يَنْكِحَهَا، وَهُوَ زَوْجُهَا الأَوَّلُ الَّذِي كَانَ طَلَّقَهَا، فَذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَهَاهُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا، وَقَالَ:" لا تَحِلُّ لَكَ حَتَّى تَذُوقَ الْعُسَيْلَةَ" .
زبیر بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا رفاعہ بن سموال رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ تمیمہ بنت وہب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں تین طلاق دے دیں، تو عبدالرحمن بن زبیر نے اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی لیکن وہ ان کے ساتھ صحبت نہیں کر سکے تو انہوں نے اس عورت کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لی۔ رفاعہ نے اس خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا یہ اس خاتون کے پہلے شوہر تھے، جنہوں نے پہلے اسے طلاق دی تھی انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس خاتون کے ساتھ شادی کرنے سے منع کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ عورت تمہارے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک وہ (دوسرے شوہر کا) شہد نہیں چکھ لیتی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4121]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 1942، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4121، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15295، 15296، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4565» «رقم طبعة با وزير 4109»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح بما قبله وما بعده - «الإرواء» (6/ 300 - 301).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں