🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

154. - باب العزل - ذكر الخبر الدال على أن هذا الفعل مزجور عنه لا يباح استعماله
عزل کے بیان کا باب - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ عمل منع ہے اور اس کا استعمال جائز نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4192
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي هِلالٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَكَ فِي جِمَاعِ زَوْجَتِكَ أَجْرٌ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفِي شَهْوَةٍ يَكُونُ مِنْ أَجْرٍ؟، قَالَ:" نَعَمْ، أَرَأَيْتُ لَوْ كَانَ لَكَ وَلَدٌ قَدْ أَدْرَكَ، ثُمَّ مَاتَ أَكُنْتَ مُحْتَسِبَهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَنْتَ كُنْتَ خَلَقْتَهُ؟"، قَالَ: بَلِ اللَّهُ خَلَقَهُ، قَالَ:" أَنْتَ كُنْتَ هَدَيْتَهُ؟"، قَالَ: بَلِ اللَّهُ هَدَاهُ، قَالَ:" أَكُنْتَ تَرْزُقُهُ؟"، قَالَ: بَلِ اللَّهُ كَانَ رَازِقَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَضَعْهُ فِي حَلالِهِ وَجَنِّبْهُ حَرَامَهُ، وَأَقْرِرْهُ، فَإِنْ شَاءَ اللَّهُ أَحْيَاهُ، وَإِنْ شَاءَ أَمَاتَهُ وَلَكَ أَجْرٌ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتے ہو اس کا بھی تمہیں اجر ملے گا عرض کی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا خواہش نفس پوری کرنے پر بھی اجر ملے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں تمہارا کیا خیال ہے، اگر (اس صحبت کے نتیجے میں) تمہارے ہاں بچہ ہو جاتا ہے جو بڑا ہوتا ہے پھر اس کا انتقال ہو جاتا ہے کیا تمہیں اس پر (صبر) کرنے کی وجہ سے ثواب کی امید ہو گی اس شخص نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس بچے کو پیدا کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اسے ہدایت نصیب کی۔ انہوں نے جواب دیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے ہدایت نصیب کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے رزق دیا۔ انہوں نے عرض کی: بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے رزق دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس لیے تم اسے حلال طریقے سے استعمال کرو اور حرام سے اجتناب کرو اور تم اسے برقرار رکھو اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اسے زندگی دے گا اگر چاہے گا اسے موت دے گا اور تمہیں اجر مل جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4192]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4180»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «الصحيحة» (575).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں