🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

157. - باب الغيلة - ذكر الإخبار عن جواز إرضاع المرأة وإتيان زوجها إياها في حالتها
غیلہ کے بیان کا باب - اس بات کی اطلاع کہ عورت کا دودھ پلانا اور اس کے شوہر کا اس سے اس حالت میں وطی کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4196
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، عَنْ جُذَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الأَسَدِيَّةِ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ حَتَّى ذَكَرْتُ أَنَّ الرُّومَ، وَفَارِسَ يَصْنَعُونَ ذَلِكَ، فَلا يَضُرُّ أَوْلادَهُمْ" ، قَالَ مَالِكٌ: وَالْغِيلَةُ: أَنْ يَمَسَّ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ تُرْضِعُ.
سیدہ جذامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پہلے میں نے اس بات کا ارادہ کیا کہ میں دودھ پلانے والی عورت کے ساتھ صحبت کرنے سے منع کر دوں، پھر مجھے خیال آیا کہ اہل روم اور اہل فارس بھی ایسا کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔“ امام مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: «الْغِيلَةِ» (غیلہ) سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ ایسی حالت میں صحبت کرے، جب وہ عورت دودھ پلا رہی ہو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4196]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1442، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4196، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7030، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3326، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3882، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2076، 2077، 1366 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2011، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14444، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27676» «رقم طبعة با وزير 4184»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں