صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
2. ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
- دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 4214
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ سَالِمًا يُدْعَى لأَبِي حُذَيْفَةَ وَيَأْوِي مَعَهُ وَيَدْخُلُ عَلَيَّ فَيَرَانِي فُضُلا، وَنَحْنُ فِي مَنْزِلٍ ضَيِّقٍ، وَقَالَ اللَّهُ: ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ سورة الأحزاب آية 5. فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرْضِعِيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سالم کو سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے منہ بولے بیٹے کے طور پر بلایا جاتا ہے، وہ ان کے ساتھ رہتا ہے، وہ میرے پاس بھی آ جاتا ہے اور مجھے (سر پر چادر وغیرہ کی موجودگی کے بغیر) دیکھ لیتا ہے، ہمارا گھر بھی چھوٹا سا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ﴾ [سورة الأحزاب: 5] ”تم ان کو ان کے حقیقی باپ کے حوالے سے بلاؤ، اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ انصاف کے زیادہ مطابق ہے“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دودھ پلا دو، تم اس کے لیے حرمت والی ہو جاؤ گی“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4214]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4000، 5088، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1453، وابن الجارود فى "المنتقى"، 747، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4213، 4214، 4215، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2707، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2061، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2303، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1943، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12656، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24742» «رقم طبعة با وزير 4201»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1799): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما