🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. باب الرجعة - ذكر الخبر الدال على أن طلاق المرء امرأته ما لم يصرح بالثلاث في نيته يحكم له بها-
رجوع کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کی اپنی بیوی کو طلاق دینا جب تک وہ تین طلاق کی صراحت نہ کرے، اس کی نیت کے مطابق حکم ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4274
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا أَرَدْتَ بِهَا؟" قَالَ: وَاحِدَةً. قَالَ: آللَّهِ، قَالَ: آللَّهِ، قَالَ:" هِيَ عَلَى مَا أَرَدْتَ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ هَذَا: هُوَ الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أُمُّهُ: حَمَادَةُ بِنْتُ يَعْقُوبَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، مَاتَ فِي وِلايَةِ أَبِي جَعْفَرٍ.
عبداللہ بن علی اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاقِ بتہ دے دی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے اس کے ذریعے کیا مراد لی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ایک (طلاق)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اللہ کی قسم! (ایسا ہی ہے)؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! (ایسا ہی ہے)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کے مطابق شمار ہو گی جو تم نے ارادہ کیا تھا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) زبیر بن سعید نامی راوی زبیر بن سعید بن سلیمان بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب ہیں، ان کی والدہ حمادہ بنت یعقوب بن سعید بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب ہیں، ان کا انتقال خلیفہ ابوجعفر کے عہدِ خلافت میں ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 4274]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4274، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2823، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2206، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1177، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2318، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2051، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1671، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15105، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3978، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24471» «رقم طبعة با وزير 4260»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الإرواء» (2063)، «ضعيف أبي داود» (382). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں