🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. باب العدة - ذكر الأمر بالاعتداد للمتوفى عنها زوجها في البيت الذي جاء فيه نعيه-
عدت کا بیان - بیوہ عورت کو اسی گھر میں عدت گزارنے کا حکم جس میں شوہر کی وفات کی خبر ملی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4293
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّتَهُ زَيْنَبَ ، تُحَدِّثُ عَنْ فُرَيْعَةَ ، أَنَّ زَوْجَهَا كَانَ فِي قَرْيَةٍ مِنْ قُرَى الْمَدِينَةِ، وَأَنَّهُ تَبَعَ أَعْلاجًا فَقَتَلُوهُ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتِ الْوَحْشَةِ، وَذَكَرَتْ أَنَّهَا فِي مَنْزِلٍ لَيْسَ لَهَا، وَأَنَّهَا اسْتَأْذَنْتُهُ أَنْ تَأْتِيَ إِِخْوَتَهَا بِالْمَدِينَةِ، فَأَذِنَ لَهَا، ثُمَّ أَعَادَهَا، ثُمَّ قَالَ لَهَا:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ الَّذِي جَاءَ فِيهِ نَعْيُهُ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ" .
سیدہ فریعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ان کے شوہر ربیعہ مدینہ منورہ کے کسی دیہات میں تھے، وہ اپنے (کچھ مفرور) غلاموں کے پیچھے گئے تو ان غلاموں نے انہیں قتل کر دیا، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آبادی سے دور رہنے کی وجہ سے اپنی وحشت کا تذکرہ کیا، اس خاتون نے یہ بات ذکر کی کہ وہ ایک ایسے گھر میں رہتی ہے جو اس کی ملکیت نہیں ہے۔ اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ وہ مدینہ منورہ میں اپنے بھائیوں کے ہاں آ جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے صورتِ حال دہرانے کے لیے کہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: تم اپنے اس گھر میں ٹھہری رہو جہاں اس کے انتقال کی اطلاع آئی تھی، اس وقت تک جب تک تمہاری عدت پوری نہیں ہو جاتی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، 820، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4292، 4293، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2849، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2300، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1204، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2031، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1365، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15593، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27729» «رقم طبعة با وزير 4279»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں