صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
32. باب العدة - ذكر وصف عدة المتوفى عنها زوجها وهي حامل-
عدت کا بیان - اس حاملہ عورت کی عدت کا بیان جس کا شوہر وفات پا گیا ہو
حدیث نمبر: 4296
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ اخْتَلَفَا فِي الْمَرْأَةِ تَنْفَسُ بَعْدَ َفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: آخِرَ الأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: إِِذَا نُفِسَتْ فَقَدْ حَلَّتْ. قَالَ: فَجَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ، فَقَالَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ. فَبَعَثُوا كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إِِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَجَاءَهُمْ، فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهَا قَالَتْ:" وَلَدَتْ سُبَيْعَةُ الأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهَا:" قَدْ حَلَلْتِ فَانْكِحِي" .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن کے درمیان ایسی خاتون کے بارے میں اختلاف ہو گیا جو اپنے شوہر کے انتقال کے کچھ دن بعد بچے کو جنم دے دیتی ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو عدت بعد میں ختم ہو گی (وہ عورت اس کے مطابق عدت گزارے گی)۔ ابوسلمہ نے کہا: جیسے ہی وہ نفاس والی ہو گی (یعنی بچے کو جنم دے گی) تو وہ حلال ہو جائے گی (یعنی اس کی عدت ختم شمار ہو گی)۔ راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، انہوں نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہوں، یعنی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں۔ ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، اس نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور پھر ان حضرات کے پاس واپس آ کر انہیں یہ بتایا کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے کہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کے انتقال کے کچھ دن بعد بچے کو جنم دیا، اس خاتون نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تمہاری عدت ختم ہو گئی ہے، تم (دوسرا) نکاح کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 4296]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4909، 5318، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1485، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4295، 4296، 4297، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1194، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2325، 2326، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1510، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15566، 15567، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27114» «رقم طبعة با وزير 4282»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما