🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. باب العدة - ذكر القدر الذي وضعت فيه سبيعة حملها بعد وفاة زوجها-
عدت کا بیان - حضرت سُبیعہ رضی اللہ عنہا نے شوہر کی وفات کے بعد کتنے عرصے میں بچہ جنا اس کی مقدار کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4297
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو هُرَيْرَةَ عَنِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: آخِرُ الأَجَلَيْنِ. وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِِذَا وَلَدَتْ فَقَدْ حَلَّتْ. فَدَخَلَ أَبُو سَلَمَةَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: " وَلَدَتْ سُبَيْعَةُ الأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِنِصْفِ شَهْرٍ، فَخَطَبَهَا رَجُلانِ أَحَدُهُمَا شَابٌّ وَالآخَرُ كَهْلٌ، فَحَطَّتْ إِِلَى الشَّابِّ، فَقَالَ الْكَهْلُ: لَمْ تَحْلُلْ، وَكَانَ أَهْلُهَا غَيْبًا وَرَجَا إِِذَا جَاءَ أَهْلُهَا أَنْ يُؤْثِرُوهُ بِهَا، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قَدْ حَلَلْتِ، فَانْكِحِي مَنْ شِئْتِ" .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایسی بیوہ عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا جو حاملہ ہو، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جو عدت بعد میں پوری ہوگی (وہ عورت وہ والی عدت پوری کرے گی)، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب وہ بچے کو جنم دے گی تو اس کی عدت ختم شمار ہوگی، پھر ابوسلمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ سبیعہ اسلمیہ نامی خاتون نے اپنے شوہر کے انتقال کے پندرہ دن بعد بچے کو جنم دیا، دو آدمیوں نے اس سے نکاح کا پیغام بھیجا، ان میں سے ایک نوجوان تھا اور دوسرا عمر رسیدہ تھا، وہ عورت نوجوان کی طرف مائل ہوئی تو عمر رسیدہ شخص نے کہا کہ تمہاری تو ابھی عدت ہی ختم نہیں ہوئی، اس خاتون کے خاندان کے افراد وہاں موجود نہیں تھے، اس بوڑھے کو یہ امید تھی کہ جب اس کے گھر کے افراد وہاں آ جائیں گے تو اسے (نوجوان پر) ترجیح دیں گے، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم حلال ہو چکی ہو (یعنی تمہاری عدت ختم ہو چکی ہے)، اب تم جس سے چاہو شادی کر لو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 4297]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4909، 5318، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1485، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4295، 4296، 4297، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1194، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2325، 2326، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1510، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15566، 15567، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27114» «رقم طبعة با وزير 4283»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں