🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

169. باب فضل الشهادة - ذكر إيجاب الجنة لمن قتل في سبيل الله-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4653
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ: أَرَأَيْتَ إِِنْ قَاتَلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقُتِلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ". قَالَ: فَأَلْقَى تُمَيْرَاتٍ فِي يَدِهِ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الَّذِي قُتِلَ: هُوَ حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِيُّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غزوۂ احد کے دن عرض کی: ”آپ کی کیا رائے ہے اگر میں اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے قتل ہو جاؤں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو میرا ٹھکانہ کہاں ہوگا؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس شخص نے اپنے ہاتھ میں موجود کچھ کھجوریں ایک طرف رکھیں، پھر وہ آدمی آگے بڑھا، اس نے جہاد میں حصہ لیا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شہید ہونے والے یہ شخص سیدنا حارثہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4653]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4046، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1899، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4653، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3154، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2552، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17990، 18266، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14535، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1286» «رقم طبعة با وزير 4634»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4046)، م (1899). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں