صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
319. باب الغنائم وقسمتها - ذكر الإخبار عما يجب على المسلمين استعماله عند فتوح الدنيا عليهم-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - جب اللہ دنیا مسلمانوں پر کھول دے تو غنائم میں کن باتوں کا استعمال واجب ہوتا ہے اس کی خبر۔
حدیث نمبر: 4804
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ الأَصْبَهَانِيُّ بِالرِّيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ جَبَّرَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ مِنْ آدَمَ فِيهَا أَرْبَعُونَ رَجُلا، فَقَالَ: " إِنَّكُمْ مَفْتُوحُونَ، وَمَنْصُورُونَ، وَمُصِيبُونَ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَانَ مِنْكُمْ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَلْيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت چمڑے سے بنے ہوئے خیمے میں تشریف فرما تھے جس میں چالیس افراد موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں فتوحات نصیب ہوں گی، تمہاری مدد کی جائے گی، تمہیں (مال و دولت) نصیب ہوگا، تم میں سے جو بھی اس زمانے کو پائے وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے، نیکی کا حکم دیتا رہے اور برائی سے منع کرتا رہے اور جو شخص میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4804، 5942، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7368، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9742، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5117، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2257، 2659، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 30، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5701، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3769» «رقم طبعة با وزير 4784»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1383).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null