🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. باب السلم - ذكر الإباحة للمرء أن يسلم وإن لم يعلم في ذلك الوقت عند المسلم إليه أصل ما أسلم فيه-
سلم کا بیان - بیان کہ اگرچہ اس وقت فروخت کنندہ کے پاس اصل چیز نہ ہو، پھر بھی سلم (بیع سلم) کا عقد جائز ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4926
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ:" أَرْسَلَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، وَأَبُو بُرْدَةَ، فَقَالا لِي: انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ شَدَّادٍ وَأَبَا بُرْدَةَ يُقْرِئَانِكَ السَّلامَ، وَيَقُولانِ: هَلْ كُنْتُمْ تُسْلِفُونَ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، كُنَّا نَصِيبُ غَنَائِمَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنُسْلِفُهَا فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ، فَقُلْتُ: مَنْ لَهُ زَرْعٌ، أَوْ عِنْدَ مَنْ لَيْسَ لَهُ زَرْعٌ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِكَ" .
محمد بن ابومجالد بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ رضی اللہ عنہما نے مجھے بھیجا اور ان دونوں نے مجھ سے کہا: تم سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ نے آپ کو سلام بھیجا ہے اور ان دونوں نے یہ دریافت کیا ہے: کیا آپ لوگ گندم، جو اور کشمش میں بیع سلف کر لیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہمیں غلہ حاصل ہوتا تھا، تو ہم گندم، جو، کھجور اور کشمش میں بیع سلف کر لیا کرتے تھے۔ میں نے دریافت کیا: کیا آپ اس شخص کے ساتھ یہ معاملہ کرتے تھے جس کے پاس کھیت ہوتے تھے یا اس کے ساتھ جس کے پاس کھیت نہیں ہوتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ہم اس بارے میں تحقیق نہیں کرتے تھے۔ (یعنی دونوں قسم کے لوگوں سے بیع سلف کر لیتے تھے) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 4926]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2242، 2244، 2254، وابن الجارود فى "المنتقى"، 671، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4926، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4628، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3464، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2282، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11210، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19429» «رقم طبعة با وزير 4905»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1370)، «أحاديث البيوع»: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں