🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. باب البيع المنهي عنه - ذكر الزجر عن بيع الخنازير والأصنام ضد قول من أباح بيعهما-
ممنوعہ بیوع کا بیان - خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت سے روکا گیا ہے، ان لوگوں کے قول کے خلاف جو اسے جائز سمجھتے ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4937
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَا بَيْعَ الْخَنَازِيرِ، وَبَيْعَ الْمَيْتَةِ، وَبَيْعَ الأَصْنَامِ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَرَى فِي شَحْمِ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّا نَدْهِنُ بِهِ الْجُلُودَ وَالسُّفُنَ وَنَسْتَصْبِحُ بِهِ، فَقَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا فَجَمَلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: بیشک اللہ اور اس کے رسول نے خنزیر کی خرید و فروخت، مردار کی خرید و فروخت اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چونکہ ہم اس کی چربی کو کھالوں پر لگانے کے لیے اور کشتیوں پر لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعے چراغ بھی جلاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «قَاتَلَ اللّٰهُ الْيَهُودَ» اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا، تو انہوں نے اسے پگھلا کر پھر اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمتیں کھانے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 4937]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2236، 4296، 4633، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1581، وابن الجارود فى "المنتقى"، 629، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4937، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4267، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3486، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1297، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2167، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11161، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14696» «رقم طبعة با وزير 4916»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1290)، «الروض» (446)، «أحاديث البيوع»: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں