صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
15. ذكر ما يجب على المرء من الانقياد لحكم الله وإن كرهه في الظاهر-
- یہ بیان کہ انسان پر لازم ہے کہ اللہ کے حکم کے آگے سر جھکائے اگرچہ بظاہر اسے وہ ناپسند ہو۔
حدیث نمبر: 5069
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ سورة البقرة آية 284، دَخَلَ قُلُوبَهُمْ مِنْهَا شَيْءٌ لَمْ يَدْخُلْهُ مِنْ شَيْءٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَسَلَّمْنَا"، فَأَلْقَى اللَّهُ الإِيمَانَ فِي قُلُوبِهِمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ سورة البقرة آية 285 الآيَةَ، وَقَالَ: رَبَّنَا لا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا سورة البقرة آية 286، قَالَ:" قَدْ فَعَلْتُ"، رَبَّنَا وَلا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا سورة البقرة آية 286، قَالَ:" قَدْ فَعَلْتُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”تمہارے من میں جو کچھ ہے اسے ظاہر کرو یا چھپا کے رکھو اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں تم سے حساب لے گا۔“ تو اس آیت کے نزول کی وجہ سے لوگ انتہائی زیادہ پریشان ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہو ہم نے سنا اور اطاعت کی اور ہم نے تسلیم کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان کو ڈال دیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ ”رسول اس چیز پر ایمان لایا جو اس کے پروردگار کی طرف سے اس پر نازل کی گئی اور اہل ایمان بھی (ایمان لے)“ اس میں یہ الفاظ بھی ہیں (وہ لوگ یہ کہتے ہیں) ”اے ہمارے پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر جائیں تو ہم سے مواخذہ نہ کرنا۔“ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں نے ایسا ہی کیا (اس میں یہ دعا بھی ہے) ”اے ہمارے پروردگار، تو ہم پر اس طرح بوجھ نہ لاد دینا جس طرح تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر لاد دیا تھا۔“ تو پروردگار نے فرمایا میں نے ایسا ہی کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ القَضَاءِ/حدیث: 5069]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5046»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (1/ 81).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم