🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. ذكر خبر ثان يصرح بأن الإيثار بين الأولاد غير جائز في النحل-
- دوسری خبر کا بیان جو صراحتاً واضح کرتی ہے کہ اولاد کے درمیان ترجیح (ایثار) عطیہ میں جائز نہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5103
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: سَأَلَتْ أُمِّي أَبِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ مِنْ مَالِهِ فَالْتَوَى بِهِ سَنَةً، ثُمَّ بَدَا لَهُ، فَوَهَبَهَا لِي، وَإِنَّهَا قَالَتْ: لا أَرْضَى حَتَّى تُشْهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمَّ هَذَا بِنْتَ رَوَاحَةَ قَاتَلَتْنِي مُنْذُ سَنَةٍ عَلَى بَعْضِ مَوْهِبَةٍ لابْنِي هَذَا، وَقَدْ بَدَا لِي فَوَهَبْتُهَا لَهُ، وَقَدْ أَعْجَبَهَا أَنْ تُشْهِدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" يَا بَشِيرُ، أَلَكَ وَلَدٌ سِوَى هَذَا؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" لا تُشْهِدْنِي عَلَى جَوْرٍ" .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے میرے والد سے یہ گزارش کی کہ وہ اپنے مال میں سے کوئی چیز مجھے ہبہ کر دیں۔ وہ ایک سال تک اسے ملتوی کرتے رہے پھر انہیں یہ مناسب لگا انہوں نے وہ چیز مجھے ہبہ کر دی۔ میری والدہ نے یہ کہا: میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں گواہ نہیں بنا لیتے تو سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اس لڑکے کی والدہ جو رواحہ کی صاحب زادی ہے۔ وہ ایک سال سے مجھے یہ کہہ رہی تھیں میں اپنے اس بیٹے کو کوئی چیز ہبہ کروں اب مجھے مناسب لگا تو میں نے اسے ہبہ کر دیا۔ اس عورت کی یہ خواہش ہے یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ اس کے گواہ بن جائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بشیر کیا تمہاری اس کے علاوہ اور اولاد بھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم کسی زیادتی کے کام میں مجھے گواہ نہ بناؤ۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الهِبَةِ/حدیث: 5103]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5081»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں