صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
6. ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن نافعا لم يسمع هذا الخبر من رافع بن خديج-
- یہ خبر جو اس قول کو باطل کرتی ہے جس نے کہا کہ نافع نے یہ حدیث رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے نہیں سنی۔
حدیث نمبر: 5194
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: انْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ وَانْطَلَقْنَا مَعَهُ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، وَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: إِنِّي نُبِّئْتُ أَنَّكَ تُحَدِّثُ عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ بَعْدَ ذَلِكَ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ" .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشریف لے گئے۔ ان کے ہمراہ ہم بھی روانہ ہو گئے یہاں تک کہ ہم سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھیت کو کرائے پر دینے سے منع کیا ہے۔ سیدنا رافع نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب بھی اس بارے میں دریافت کیا جاتا تو وہ یہ کہتے: سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھیت کو کرائے پر دینے سے منع کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ المُزَارَعَةِ/حدیث: 5194]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5171»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (5/ 298).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري