صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
52. باب ما يجوز أكله وما لا يجوز - ذكر الخبر الدال على أن ما قذفه البحر مما لا يعيش إلا فيه حوت كله وإن كانت خلقها متباينة لخلقة الحوت-
جن چیزوں کا کھانا جائز ہے اور جن کا جائز نہیں، کا بیان - یہ خبر کہ سمندر سے حاصل شدہ چیز جو صرف سمندر میں زندہ رہتی ہے، حلال ہے، چاہے شکل مچھلی سے مختلف ہو
حدیث نمبر: 5261
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا إِلَى أَرْضِ جُهَيْنَةَ، وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ رَجُلاً، فَلَمَّا نَفَذَتْ أَزْوَادُهُمْ، أَمَرَ أَمِيرُهُمْ بِمَا بَقِيَ مِنْ أَزْوَادِهِمْ، فَجُمِعَتْ، فَجَعَلَ يُقَوِّتُنَا كُلَّ يَوْمٍ تَمْرَةً تَمْرَةً، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا كَانَتْ تُغْنِي عَنْكُمْ تَمْرَةٌ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّهَا فُقِدَتْ، فَوَجَدْنَا فَقْدَهَا، كَانَ أَحَدُنَا يَضَعُهَا بَيْنَ أَسْنَانِهِ وَحَنَكِهِ فَيَمُصُّهَا، وَنُصِيبُ مِنْ وَرَقِ الشَّجَرِ، وَنَبَاتِ الأَرْضِ مَعَ ذَلِكَ، حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ، فَأَخْرَجَ اللَّهُ لَنَا حُوتًا أَلْقَاهُ الْبَحْرُ، فَأَكَلْنَا وَقَدَدْنَا، فَلَمَّا أَرَدْنَا أَنْ نَرْتَحِلَ، أَمَرَ أَمِيرُنَا بِضِلْعٍ مِنْ ضُلُوعِهِ، فَنَكَبَ طَرَفَاهُ فِي الأَرْضِ، ثُمَّ أَمَرَ بِبَعِيرٍ فَرُحِّلَ، فَمَرَّ تَحْتَهُ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہینہ کی سرزمین کی طرف ایک مہم روانہ کی اور ایک شخص کو ان لوگوں کا امیر مقرر کیا۔ جب ان لوگوں کا زادِ راہ ختم ہو گیا تو ان کے امیر نے حکم دیا کہ باقی بچ جانے والا زادِ راہ جمع کیا جائے، وہ جمع کر دیا گیا تو امیر ہمیں روزانہ ایک ایک کھجور دیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا: ایک کھجور سے آپ کا کیا بنتا تھا؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! جب وہ بھی ختم ہو گئی تو ہمیں اس کے ختم ہونے کا شدید احساس ہوا۔ ہم میں سے کوئی ایک شخص اسے اپنے دانتوں کے درمیان رکھ کر چوس لیا کرتا تھا، ہمیں درختوں کے پتے ملتے اور زمین کی نباتات اس کے ساتھ مل جاتی تھیں، یہاں تک کہ ہم سمندر کے ساحل تک آئے تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ایک مچھلی کو نکالا جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم نے اسے کھایا اور اس کی چربی استعمال کی، جب ہم وہاں سے روانہ ہونے لگے تو ہمارے امیر نے حکم دیا کہ اس کی ایک پسلی کو زمین پر کھڑا کیا جائے، پھر ان کے حکم کے تحت ایک اونٹ پر سامان رکھا گیا تو وہ اونٹ اس کے نیچے سے گزر گیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَطْعِمَةِ/حدیث: 5261]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2483، 2983، 4360، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1935، وابن الجارود فى "المنتقى"، 946، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5259، 5260، 5261، 5262، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4362، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3840، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2475، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2055، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4159، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19026، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14477» «رقم طبعة با وزير 5237»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الصحيح