صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
75. فصل في الأشربة - ذكر الإباحة للمرء أن يشرب من نبيذ سقاية العباس بن عبد المطلب إذا لم يكن مسكرا-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ عباس بن عبد المطلب کے نبیذ سے پینا جائز ہے اگر وہ نشہ آور نہ ہو
حدیث نمبر: 5392
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ وَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَأْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْقِنِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْقِنِي، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْتَقُونَ، وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ: اعْمَلُوا، فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا أَنْ تُغْلَبُوا، لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ"، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانی پلانے والوں کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (اپنے صاحب زادے سے) فرمایا: اے فضل! تم اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور ان کے پاس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوئی مشروب لے کر آؤ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان لوگوں نے اپنے ہاتھ اس میں ڈالے ہوئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے پاس تشریف لائے، لوگ پانی حاصل کر رہے تھے اور وہاں کام کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کام کرتے رہو، تم ایک نیک کام کر رہے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ ہجوم زیادہ ہو جائے گا تو میں بھی نیچے اترتا، یہاں تک کہ میں (پانی نکالنے والے ڈول کی) رسی کو یہاں رکھتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَشْرِبَةِ/حدیث: 5392]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1635، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2946، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5392، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1753، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9755، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3596، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24337» «رقم طبعة با وزير 5368»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (1635).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الصحيح