سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. باب السُّجُودِ عَلَى الأَنْفِ وَالْجَبْهَةِ
باب: ناک اور پیشانی پر سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 894
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رُئِيَ عَلَى جَبْهَتِهِ وَعَلَى أَرْنَبَتِهِ أَثَرُ طِينٍ مِنْ صَلَاةٍ صَلَّاهَا بِالنَّاسِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور ناک پر (شب قدر میں) اس نماز کی وجہ سے جو آپ نے لوگوں کو پڑھائی، مٹی کا اثر دیکھا گیا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 894]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ایک نماز پڑھائی تو اس میں دیکھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور ناک کے بانسے پر کیچڑ کا نشان تھا۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 894]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 41 (669)، 135 (813)، 151 (836)، ولیلة القدر 2 (2016)، 3 (2018)، والاعتکاف 1 (2027)، 9 (2036)، 13 (204)، صحیح مسلم/الصوم 40 (1167)، سنن النسائی/التطبیق 42 (1096)، والسھو 98 (1357)، (تحفة الأشراف: 4419)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الاعتکاف 6 (9)، مسند احمد (3/94)، ویأتي برقم: (1382) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (813) صحيح مسلم (1167)
حدیث نمبر: 895
اس سند سے بھی معمر سے اسی طرح کی روایت آئی ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 895]
محمد بن یحییٰ بواسطہ عبدالرزاق، معمر سے اسی کی مانند روایت کرتے ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 4419)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (813) صحيح مسلم (1167)