🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

220. باب الشعر والسجع - ذكر إباحة إنشاد المرء الشعر الذي لا يكون فيه هجاء مسلم ولا ما لا يوجبه الدين-
شاعری اور مسجع کلام کا بیان - ذکر اجازت کہ انسان وہ شعر پڑھے جس میں کسی مسلمان کا ہجو یا دین کے خلاف کوئی بات نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5782
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ، فَقَالَ: " هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" هِيهِ"، فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَقَالَ:" هِيهِ"، ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ:" هِيهِ" وَأُنْشِدُهُ حَتَّى أَتْمَمْتُ مِائَةَ بَيْتٍ .
عمرو بن شريد اپنے والد (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر مجھے اپنے پیچھے بٹھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابوصلت کا کوئی شعر یاد ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیش کرو۔“ میں نے آپ کو ایک شعر سنایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پھر سنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل مجھے یہی فرماتے رہے: ”اور سناؤ۔“ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سو اشعار سنائے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5782]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2255، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5782، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10770، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3758، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21090، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19766» «رقم طبعة با وزير 5752»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (25): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں