🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

296. باب الصور والمصورين - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من ترك التصوير في هذه الدنيا على شيء من الأشياء-
تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر خبر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اس دنیا میں کسی چیز کی تصویر بنانے سے باز رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5859
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا، وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا لِسَعِيدٍ، أَوْ لِمَرْوَانَ، فَرَأَى مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الْجِدَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: " مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي، فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً، أَوْ لِيَخْلُقُوا ذَرَّةً" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةٍ، أَوْ لِيَخْلُقُوا ذَرَّةً"، مِنْ أَلْفَاظِ الأَوَامِرِ الَّتِي مُرَادُهَا التَّعْجِيزُ.
ابوزرعہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سعید یا شاید مروان (نامی حکمران) کے گھر میں داخل ہوئے تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دیوار پر تصویر بنی دیکھی تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے زیادہ ظالم اور کون ہو گا، جو میری مخلوق کی طرح تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایک دانہ بنا دیں، یا ایک ذرہ پیدا کر دیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: انہیں چاہئے کہ وہ ایک دانہ بنا دیں، یا ایک ذرہ پیدا کر دیں یہاں پر الفاظ امر کے ہیں، لیکن اس کے ذریعے مراد یہ ہے: مقابل کو عاجز قرار دیا جائے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5859]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5953، 7559، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2111، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5859، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7287، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 611» «رقم طبعة با وزير 5829»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (122): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں