صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
15. باب الجنايات - ذكر تعذيب الله جل وعلا في النار من قتل نفسه في الدنيا-
جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر کہ اللہ جل وعلا اسے جہنم میں عذاب دیتا ہے جو دنیا میں خود کو قتل کرتا ہے
حدیث نمبر: 5986
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِحَدِيدَةٍ، فَحَدِيدَتُهُ فِي يَدِهِ يَجَأُ بِهَا فِي بَطْنِهِ، يَهْوِي فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِسُمٍّ، فَسُمُّهُ فِي يَدِهِ يَتَحَسَّاهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا، وَمَنْ تَرَدَّى مِنْ جَبَلٍ مُتَعَمِّدًا، فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَهُوَ يَتَرَدَّى فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص لوہے کے ذریعے (یعنی دھار دار چیز کے ذریعے) خودکشی کر لے گا، تو اس کی وہ دھار دار چیز اس کے ہاتھ میں ہو گی، جسے وہ اپنے پیٹ میں گھونپتا رہے گا اور وہ ہمیشہ جہنم میں گرتا رہے گا، جو شخص زہر کے ذریعے خودکشی کر لے گا اس کا زہر اس کے ہاتھ میں ہو گا، جسے وہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ چاٹتا رہے گا، جو شخص پہاڑ سے جان بوجھ کر خود کو گرائے گا اور خودکشی کر لے گا، وہ جہنم میں ہمیشہ گرتا رہے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجِنَايَاتِ/حدیث: 5986]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5954»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (261/ 453): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين