🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. باب القصاص - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن القود لا يكون إلا بالسيف أو الحديد-
قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ قصاص صرف تلوار یا لوہے سے ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5992
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّاجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، قَتَلَهَا بِحَجَرٍ، قَالَ: فَجِيءَ بِهَا، وَبِهَا رَمَقٌ، قَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّانِيَةَ، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لا، ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ: نَعَمْ، وَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک لڑکی کو ہار کی وجہ سے قتل کر دیا اس نے پتھر کے ذریعے اسے قتل کیا اس لڑکی کو لایا گیا اس میں تھوڑی سی زندگی موجود تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی سے دریافت کیا: تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر کے جواب دیا: جی نہیں پھر اس سے دوسری مرتبہ دریافت کیا اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کیا جی نہیں پھر اس سے تیسرے شخص کے بارے میں دریافت کیا، تو اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر کے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (یہودی قاتل) کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھوا کے اسے قتل کروا دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجِنَايَاتِ/حدیث: 5992]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5960»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں