🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم لما خلق الله الخلق أراد به لما قضى خلقهم-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "جب اللہ نے مخلوق بنائی" سے مراد جب اس نے ان کی تخلیق کا فیصلہ کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6144
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِيَ يُحَدِّثُ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَمَّا قَضَى اللَّهُ الْخَلْقَ، كَتَبَ فِي كِتَابٍ عِنْدَهُ: غَلَبَتْ، أَوْ قَالَ: سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضْبَى، قَالَ: فَهِيَ عِنْدَهُ فَوْقَ الْعَرْشِ" ، أَوْ كَمَا قَالَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق (کو پیدا کرنے کا فیصلہ کیا، تو اس نے اپنے پاس موجود کتاب میں یہ تحریر کیا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب آ گئی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میری رحمت میرے غضب سے سبقت لے گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یہ تحریر اللہ تعالیٰ کے پاس عرش کے اوپر ہے۔ (راوی کہتے ہیں:) یا شاید جیسے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6144]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3194، 7404، 7422، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2751، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6143، 6144، 6145، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7703، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3543، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 189، 4295، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7419، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1160» «رقم طبعة با وزير 6111»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ظلال الجنة» (608 و 609).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں