🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

90. باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن أيوب عند اغتساله أمطر عليه جراد من ذهب-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ ایوب جب غسل کر رہے تھے تو ان پر سونے کی ٹڈی برسائی گئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6229
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، أُمْطِرَ عَلَيْهِ جَرَادٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أَيُّوبُ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ، فَنَادَاهُ رَبُّهُ: يَا أَيُّوبُ، أَلَمْ أُغْنِكَ عَمَّا تَرَى؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ لا غِنَى لِي عَنْ رَحْمَتِكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مرتبہ سیدنا ایوب علیہ السلام برہنہ ہو کر غسل کر رہے تھے۔ اسی دوران ان پر سونے کی بنی ہوئی ٹڈیوں کی بارش ہوئی۔ سیدنا ایوب علیہ السلام نے انہیں اپنے کپڑے میں اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ ان کے پروردگار نے انہیں پکارا اے ایوب! کیا میں نے تمہیں اس چیز سے بے نیاز نہیں کیا جو تم دیکھ رہے ہو۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، لیکن میں تیری رحمت سے بے نیاز نہیں ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6229]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 279، 3391، 7493، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6229، 6230، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4138، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 407، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 975، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7429، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1091» «رقم طبعة با وزير 6196»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں