🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

413. باب كتب النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر السبب الذي من أجله قيل للمصطفى صلى الله عليه وسلم ما وصفناه-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر وجہ کہ جس کی بنا پر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہمارے بیان کردہ القابات کہے گئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6566
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا ، يَقُولُ: " اشْتَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ، فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ، مَا أَرَى شَيْطَانَكَ إِِلا قَدْ تَرَكَكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى سورة الضحى آية 1 - 3" .
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک یا دو رات تک کھڑے نہیں ہو سکے (یعنی باہر تشریف نہیں لائے) تو ایک خاتون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا خیال ہے آپ کے شیطان نے آپ کو چھوڑ دیا ہے، تو اس بارے میں یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿چاشت کے وقت کی قسم ہے اور رات کی قسم ہے جب وہ چھا جائے، تمہارے پروردگار نے نہ تو تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی ناپسند کیا ہے﴾ [سورة الضحى: 1-3] ۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6566]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1124، 1125، 4950، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1797، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6565، 6566، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11617، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4795، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19098، والحميدي فى (مسنده) برقم: 795» «رقم طبعة با وزير 6532»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں