صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
464. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر ما كانت تبكي فاطمة رضي الله عنها أباها حين قبضه الله جل وعلا إلى جنته-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے والد کو رو رہی تھیں جب اللہ جل وعلا نے انہیں اپنی جنت کی طرف اٹھایا
حدیث نمبر: 6621
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: " يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جُنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو آپ کا سر اس وقت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ابا جان آپ کو آج کتنی تکلیف ہو رہی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: اے فاطمہ! آج کے بعد تمہارے باپ کو کبھی کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔
جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہائے ابا جان آپ نے اپنے پروردگار کی پکار پر لبیک کہا: ہائے ابا جان آپ کو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کتنا قرب حاصل تھا ہائے ابا جان جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے۔ ہائے ابا جان سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو ہم آپ کے وصال کی اطلاع دیتے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دفن کر دیا تو میرا گزر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پاس سے ہوا، انہوں نے فرمایا: اے انس تم نے کیسے یہ برداشت کیا کہ تم اللہ کے رسول پر مٹی ڈالو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6621]

تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1412، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6829، 7262، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12629» «رقم طبعة با وزير 6587»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مختصر الذي بعده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null