🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم للصديق والفاروق بكل شيء كان يقوله صلى الله عليه وسلم-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیق اور فاروق کے لیے ہر اس چیز کی گواہی دی جو وہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6903
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ الضُّبَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً إِِذْ أَعْيَا، فَرَكِبَهَا فَالْتَفَتَتْ إِِلَيْهِ، فَقَالَتْ: إِِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا، إِِنَّمَا خُلِقْنَا لِحِرَاثَةِ الأَرْضِ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِِنِّي أُؤْمِنُ بِهَذَا أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ" ، وَلَيْسَا فِي الْقَوْمِ، قَالَ: فَقَالَ النَّاسُ: آمَنَّا بِمَا آمَنَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص گائے کو لے کر جا رہا تھا، جب وہ تھک گیا تو وہ اس گائے پر سوار ہو گیا، وہ گائے اس کی طرف مڑی اور بولی: ہم کو اس کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، ہمیں تو کھیتی باڑی کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ لوگوں نے کہا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ، سُبْحَانَ اللّٰهِ» اللہ پاک ہے، اللہ پاک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما بھی اس بات پر ایمان رکھتے ہیں (کہ گائے کلام کر سکتی ہے) حالانکہ یہ دونوں صاحبان حاضرین میں موجود نہیں تھے۔ راوی کہتے ہیں: تو لوگوں نے کہا: ہم بھی اس چیز پر ایمان رکھتے ہیں، جس پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایمان رکھتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6903]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2324، 3471، 3471، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2388، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6485، 6486، 6903، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8057، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3677، 3677 م، 3695، 3695 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7468» «رقم طبعة با وزير 6864»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (6452). تنبيه!! رقم (6452) = (6486) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں