صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
49. ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم للصديق والفاروق بكل شيء كان يقوله صلى الله عليه وسلم-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیق اور فاروق کے لیے ہر اس چیز کی گواہی دی جو وہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے
حدیث نمبر: 6903
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ الضُّبَعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً إِِذْ أَعْيَا، فَرَكِبَهَا فَالْتَفَتَتْ إِِلَيْهِ، فَقَالَتْ: إِِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا، إِِنَّمَا خُلِقْنَا لِحِرَاثَةِ الأَرْضِ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِِنِّي أُؤْمِنُ بِهَذَا أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ" ، وَلَيْسَا فِي الْقَوْمِ، قَالَ: فَقَالَ النَّاسُ: آمَنَّا بِمَا آمَنَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ ایک شخص گائے کو لے کر جا رہا تھا، جب وہ تھک گیا تو وہ اس گائے پر سوار ہو گیا وہ گائے اس کی طرف مڑی اور بولی: ہم کو اس کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، ہمیں تو کھیتی باڑی کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ لوگوں نے کہا: سبحان اللہ سبحان اللہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر بھی اس بات پر ایمان رکھتے ہیں (کہ گائے کلام کر سکتی ہے) حالانکہ یہ دونوں صاحبان حاضرین میں موجود نہیں تھے۔ راوی کہتے ہیں: تو لوگوں نے کہا: ہم بھی اس چیز پر ایمان رکھتے ہیں، جس پر اللہ کے رسول ایمان رکھتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6903]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6864»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (6452). تنبيه!! رقم (6452) = (6486) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي