🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

86. ذكر دعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم بالشفاء لعلي بن أبي طالب رضي الله عنه من علته-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لیے اس کی بیماری سے شفا کی دعا کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6940
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَمُحَمَّدٌ ، قَالا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ شَاكِيًا، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ: اللَّهُمَّ إِِنْ كَانَ أَجْلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِِنْ كَانَ بَلاءً فَصَبِّرْنِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ قُلْتَ؟ فَأَعَادَ عَلَيْهِ، قَالَ:" فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ عَافِهِ، أَوِ اشْفِهِ" ، شُعْبَةُ الشَّاكُّ، قَالَ: فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي ذَلِكَ بَعْدُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو میں یہ کہہ رہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي» اے اللہ! اگر میری موت کا وقت آ چکا ہے تو مجھے راحت عطا کر دے اور اگر ابھی موت کا وقت دور ہے تو مجھے (ٹھیک کر کے) کھڑا کر دے اور اگر یہ کوئی آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا کر۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم نے کیا کہا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ کلمات دہرا دیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں انہیں مارا اور یہ کہا: «اللَّهُمَّ عَافِهِ» اے اللہ! اسے عافیت عطا کر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) «اللَّهُمَّ اشْفِهِ» اسے شفا عطا کر۔ یہ شک شعبہ نامی راوی کو ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد مجھے کبھی درد کے حوالے سے شکایت نہیں ہوئی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6940]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6940، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4262، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10830، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3564، وأحمد فى (مسنده) برقم: 647» «رقم طبعة با وزير 6901»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «المشكاة» (6098).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں