🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

173. ذكر استبشار العرش وارتياحه لوفاة سعد بن معاذ-
- ذکر کہ عرش کا سعد بن معاذ کی وفات پر خوشی سے ہلنا اور اطمینان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7029
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى السِّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَحْفُوظُ بْنُ أَبِي تَوْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ: " اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ"، يُرِيدُ بِهِ: اسْتَبْشَرَ وَارْتَاحَ، كَقَوْلِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ سورة الحج آية 5، يُرِيدُ بِهِ: ارْتَاحَتْ وَاخْضَرَّتْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، حالانکہ اس وقت سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ لوگوں کے سامنے رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے رحمان کا عرش جھوم اٹھا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس کے لیے رحمان کا عرش جھوم اٹھا ہے“ اس کے ذریعے آپ کی مراد یہ ہے کہ اس نے خوش خبری حاصل کی ہے اور راحت حاصل کی ہے، اس کی مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ﴾ [سورة الحج: 5] ”جب ہم اس پر اپنی رحمت نازل کرتے ہیں تو وہ جھوم اٹھتا ہے اور پھلتا پھولتا ہے“، اس کے ذریعے مراد یہ ہے کہ وہ راحت حاصل کرتا ہے اور سرسبز ہو جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7029]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7029، 7031، 7033، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4952، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8167، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 158، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2963، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14370» «رقم طبعة با وزير 6990»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1/ 247 / 561 - 562): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں