صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
252. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر العلامة التي بها كان يعرف المصطفى صلى الله عليه وسلم رضا عائشة من غضبها-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس علامت کا جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا کے راضی یا ناراض ہونے کو پہچانتے تھے
حدیث نمبر: 7112
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لأَعْلَمُ إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى"، قَالَتْ: وَبِمَ تَعْرِفُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً، فَحَلَفْتِ، قُلْتِ: لا وَرَبُّ مُحَمَّدٍ، وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى، قُلْتِ: لا وَرَبُّ إِبْرَاهِيمَ"، قُلْتُ: أَجَلْ، مَا أَهْجُرُ إِلا اسْمَكَ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے پتا چل جاتا ہے، جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو اور جب مجھ سے ناراض ہوتی ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو یہ کیسے پتا چلتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو، تو تم قسم اٹھاتے ہوئے یہ کہتی ہو: «وَرَبِّ مُحَمَّدٍ» ”سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پروردگار کی قسم!“ اور جب تم مجھ سے ناراض ہو، تو یہ کہتی ہو: «وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ» ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پروردگار کی قسم۔““ تو میں نے عرض کی: جی ہاں! لیکن میں صرف آپ کا نام لینا چھوڑتی ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7112]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5077، 5228، 6078، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2439، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4331، 7112، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9111، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13602، 19874، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24646» «رقم طبعة با وزير 7068»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (5228)، م (7/ 134 - 135).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم