🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

270. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن معاذ بن جبل كان من أعلم الصحابة بالحلال والحرام-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ معاذ بن جبل صحابہ میں حلال و حرام کے سب سے زیادہ عالم تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7131
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبِرْتِي ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ ابْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ وَأَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، أَلا وَإِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينًا، وَأَمِينُ هَذِهِ الأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذِهِ أَلْفَاظٌ أُطْلِقَتْ بِحَذْفِ الْ" مِنْ"، مِنْهَا، يُرِيدُ بِقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْحَمُ أَمَّتِي"، أَيْ: مِنْ أَرْحَمِ أُمَّتِي، وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ"، يُرِيدُ: مِنْ أَشَدِّهِمْ، وَمِنْ أَصْدَقِهِمْ حَيَاءً، وَمِنْ أَقْرئِهِمْ لِكِتَابِ اللَّهِ، وَمِنْ أَفْرَضِهِمْ، وَمِنْ أَعْلَمِهِمْ بِالْحَلالِ وَالْحَرَامِ، يُرِيدُ أَنَّ هَؤُلاءِ مِنْ جَمَاعَةٍ فِيهِمْ تِلْكَ الْفَضِيلَةُ، وَهَذَا كَقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلأَنْصَارِ: أَنْتُمْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ، يُرِيدُ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ، مِنْ جَمَاعَةٍ أُحِبُّهُمْ وَهُمْ فِيهِمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بارے میں، میری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں اور حیا کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچے عثمان رضی اللہ عنہ ہیں اور اللہ کی کتاب کے سب سے بڑے عالم ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں۔ علم وراثت کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں۔ حلال اور حرام کے سب سے بڑے عالم معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، خبردار! ہر امت میں ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ان میں حرف ”من“ کو حذف کیا گیا ہے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے «أَرْحَمُ أُمَّتِي» ”میری امت پر سب سے زیادہ رحم دل“ اس سے مراد یہ ہے «مِنْ أَرْحَمِ أُمَّتِي» ”میری امت کے رحم دل ترین لوگوں میں سے ایک“ اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: «وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللهِ يُرِيدُ مِنْ أَشَدِّهِمْ، وَمِنْ أَصْدَقِهِمْ حَيَاءً، وَمِنْ أَقْرَئِهِمْ لِكِتَابِ اللهِ، وَمِنْ أَفْرَضِهِمْ، وَمِنْ أَعْلَمِهِمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ» ”اور ان میں اللہ کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت، اور ان میں سے سب سے زیادہ سچی حیا والے، اور ان میں سے اللہ کی کتاب کے سب سے بڑے قاری، اور ان میں سے سب سے زیادہ علمِ فرائض (وراثت) کے جاننے والے، اور ان میں سے حلال و حرام کے سب سے بڑے عالم“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ یہ جماعت ایسی ہے جس میں یہ فضیلت پائی جاتی ہے، اس کی مثال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق ہو گی، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا تھا: ”تم لوگ میرے نزدیک تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہو“ اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ لوگوں میں سے میرے نزدیک محبوب ترین لوگوں میں سے ہو اور اس جماعت سے تعلق رکھتے ہو، جن سے میں محبت کرتا ہوں اور وہ لوگ اس میں شامل تھے۔) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7131]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3744، 4382، 7255، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2419، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7001، 7131، 7137، 7252، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5835، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3790، 3791، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 154، 155، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 4، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12314، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12552» «رقم طبعة با وزير 7087»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (6111)، «الصحيحة» (1224). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں