🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

529. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار بأن المرأة التي وصفنا نعتها من المزيد الذي ذكر الله في كتابه ووعد التمكن منه لأوليائه-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ ہم نے جن عورتوں کی نعت بیان کی وہ اس زائد نعمت کا حصہ ہیں جو اللہ نے اپنے کتاب میں ذکر کی اور اپنے اولیاء کو اس کے حصول کا وعدہ دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7397
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّجُلَ فِي الْجَنَّةِ لَيَتَّكِئُ سَبْعِينَ سَنَةً قَبْلَ أَنْ يَتَحَوَّلَ، ثُمَّ تَأْتِيهِ الْمَرْأَةُ، فَتَقْرُبُ مِنْهُ، فَيَنْظُرُ فِي خَدَّهَا أَصْفَى مِنَ الْمِرْآةِ، فَتُسَلِّمُ عَلَيْهِ، فَيَرُدُّ السَّلامَ، وَيَسْأَلُهَا مَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا مِنَ الْمَزِيدِ، وَإِنَّهُ يَكُونُ عَلَيْهَا سَبْعُونَ ثَوْبًا، فَيَنْفُذُهَا بَصَرُهُ حَتَّى يَرَى مُخَّ سَاقِهَا مِنْ وَرَاءِ ذَلِكَ، وَإِنَّ عَلَيْهِنَّ التِّيجَانَ، وَإِنَّ أَدْنَى لُؤْلُؤَةٍ عَلَيْهَا لَتُضِيءُ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں کوئی شخص ستر سال تک پہلو بدلے بغیر ٹیک لگا کر بیٹھا رہے گا، پھر اس کی بیوی اس کے پاس آئے گی، وہ اس کے قریب ہو گی تو وہ جنتی اس عورت کے رخسار میں (اپنی شکل کو) شیشے سے زیادہ صاف دیکھ لے گا۔ وہ عورت اسے سلام کرے گی، وہ اس کے سلام کا جواب دے گا اور اس عورت سے دریافت کرے گا کہ تم کون ہو؟ وہ کہے گی کہ میں اضافی نعمتوں میں سے ہوں۔ اس عورت نے ستر قسم کے کپڑے پہنے ہوئے ہوں گے، جب وہ جنتی اس عورت پر نظر ڈالے گا تو ان کپڑوں کے پیچھے سے اس کی پنڈلی کا گودا نظر آئے گا، ان عورتوں نے تاج پہنے ہوئے ہوں گے اور ان پر موجود سب سے کم تر موتی (اتنا چمکدار ہو گا) کہ وہ مشرق اور مغرب کے درمیان کی ساری جگہ کو روشن کر دے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7397]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7397، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3615، 3795، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2562 م 2، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11894، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1386» «رقم طبعة با وزير 7354»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «التعليق الرغيب» (4/ 461).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں