المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
73. مَا مِنْ قَلْبٍ إِلَّا بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ
ہر دل رحمٰن کی دو انگلیوں کے درمیان ہے۔
حدیث نمبر: 1947
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر، حدثنا بشر بن بكر، أخبرني عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، قال: سمعت بُسْر بن عُبيد الله يقول: سمعت أبا إدريسَ الخَوْلاني يقول: سمعت النَّوّاس بن سمعان الكِلابي، يقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ما من قلبٍ إلَّا بين إصبَعين من أصابعِ الرحمن، إن شاء أقامَه، وإن شاء أَزاغَه". وكان رسولُ الله ﷺ يقول:"اللهم يا مُقلِّبَ القُلوب، ثَبِّت قلبي على دِينِك، والميزانُ بيدِ الرحمن، يرفعُ أقوامًا ويَخفِض آخرينَ إلى يومِ القيامة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ بإسناد صحيح عن أنس بن مالك:
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ بإسناد صحيح عن أنس بن مالك:
سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دل، رحمن کی دو انگلیوں کے بیچ میں ہے، چاہے تو اس کو سیدھا رکھے اور چاہے تو اس کو ٹیڑھا کر دے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے۔ اے دلوں کے پھیرنے والے! دل کو اپنے دین پر قائم رکھ اور میزان رحمن کے ہاتھ میں ہے، جن قوموں کو چاہتا ہے، بلند کر دیتا ہے اور جن کو چاہتا ہے جھکا دیتا ہے، قیامت تک۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ اور سند صحیح کے ہمراہ مذکورہ حدیث کی ایک شاہد حدیث بھی موجود ہے جو کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے (شاہد حدیث درج ذیل ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1947]