🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

57. نَهَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ السِّلَعُ حَيْثُ تُبْتَاعُ، حَتَّى يَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ
رسولُ اللہ ﷺ نے سامان کو خرید کی جگہ ہی بیچنے سے منع فرمایا جب تک تاجر اسے اپنے ٹھکانوں تک منتقل نہ کر لیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2302
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي، حدثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدثنا محمد بن إسحاق، عن أبي الزِّناد، عن عُبيد بن حُنين، عن ابن عمر، قال: ابتعتُ زيتًا في السوق، فلما استَوجبْتُه لَقِيَني رجلٌ، فأعطاني به ربحًا حسنًا، فأردت أن أضربَ على يديه، فأخذ رجلٌ من خَلْفي بذِراعي، فالتفتُّ إليه، فإذا زيدُ بن ثابت، فقال: لا تَبِعْه حيث ابتعْتَه حتى تَحُوزَه إلى رَحْلِك، فإنَّ رسول الله ﷺ نهى أن تُباعَ السِّلَعُ حيث تُبتاع، حتى يَحُوزَها التجّار إلى رِحالهم (1) .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے، میں نے بازار میں زیتون خریدا، جب میرا سودا ہو گیا تو ایک شخص مجھ سے ملا وہ مجھے بہت اچھا منافع دے رہا تھا، میں نے سوچا کہ یہ زیتون اس کے ہاتھ بیچ دوں، تو پیچھے سے ایک شخص نے میرا بازو پکڑ لیا جب میں نے ان کی طرف توجہ کی تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے کہا: جہاں پر اس کو خریدا ہے وہیں پر مت بیچو بلکہ پہلے اس کو اپنے خیمے میں لے جاؤ (یعنی اپنا قبضہ مکمل کر لو) کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام خرید میں، خیمے میں لے جائے بغیر، سامان بیچنے سے منع کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2302]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں